ترکی کا گروپ ٹور مکمل، اداکارہ نجمیٰ کاوش کراچی واپس پہنچ گئیں

60

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ نجمیٰ کاوش 8 سے 10 روز پر مشتمل ترکی کا گروپ ٹور مکمل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچ گئی ہیں۔
سندھ ریکا ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے نجمیٰ کاوش نے کہا کہ ترکی کے دورے کے دوران بہت انجوائے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موقع ملے تو دنیا گھومنی چاہیے، کیونکہ سفر کے ذریعے نئی چیزیں سیکھنے اور مختلف ثقافتوں کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی سے ترکی پہنچے، جہاں سے انطالیہ سمیت مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کیا۔ انطالیہ میں کروز پر ڈنر کیا، جبکہ ہاٹ ایئر بیلون میں بیٹھ کر بلندی سے خوبصورت مناظر دیکھنے کا تجربہ بھی کیا، جو انتہائی یادگار رہا۔
نجمیٰ کاوش نے کہا کہ پورے دورے کے دوران بہت لطف آیا اور اس دوران کئی خوبصورت اور یادگار لمحات زندگی کا حصہ بن گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.