سانا کے سالانہ انتخابات: آزادی پینل کے صدارتی امیدواروں کی ورجینیا میں جی ایم سید اوطاق آمد

72

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں مقیم سندھیوں کی عالمی تنظیم سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کے سالانہ انتخابات میں حصہ لینے والے آزادی پینل کے صدارتی امیدوار حسن مجتبیٰ، ڈاکٹر نیل کٹھ اور غلام نبی چھچھّر نے ریاست ورجینیا کے شہر پرنس جارج میں قائم جی ایم سید اوطاق کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جسقم امریکا کے رہنما حبیب بھٹو، شعیب بھٹو، سینئر صحافی فاروق سومرو، ضیاء قریشی، مصطفیٰ جروار، سید عاطف شاہ، اعجاز کوکر، میر کریو، مہتاب کھاوڑ، زاہد دھاریجو، ایم بی ٻٻر، آصف بلوچ، اشفاق رزاق بھٹو، نبیل کلوڑ، فیض بلیڈی سمیت دیگر افراد سے ملاقات کی گئی۔

آزادی پینل کے امیدواروں نے شرکاء کو اپنے انتخابی منشور اور سانا کے حوالے سے اپنے آئندہ کے پروگرام سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم سندھیوں کے باہمی روابط، تنظیمی امور اور کمیونٹی کی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جسقم امریکا کے رہنما حبیب بھٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم سندھیوں کو باہمی رابطوں کے ذریعے ایک دوسرے سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سانا کے صدارتی امیدوار حسن مجتبیٰ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ سانا کو امریکا میں رہنے والے عام سندھیوں کی مؤثر نمائندہ تنظیم بنایا جائے اور دنیا کے مختلف خطوں میں آباد سندھیوں کو بھی تنظیم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے۔

تقریب میں شریک صحافیوں، ادیبوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں نے بھی مختلف امور پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔ شرکاء نے آزادی پینل کے امیدواروں کے منشور اور پروگرام کے حوالے سے اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.