اسلام آباد (رپورٹؒ: سندھ ریکا) وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر جیسی باصلاحیت شخصیت سے ملاقات اور تبادلہ خیال ہمیشہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ یہ تقریب امریکی سفارت خانے میں نئی ڈپٹی چیف آف مشن کیتھرین کونل کے استقبال کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔
کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ یہ تقریب سفارتی روابط اور باہمی تعلقات کے فروغ کا ایک شاندار موقع تھا۔