امریکی پابندیوں کا خطرہ، ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بند ہونے کا امکان

62

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے ممکنہ اثرات کے باعث 23 ستمبر سے دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں بند ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق جو ہوائی اڈے ایرانی فضائی کمپنیوں کو ایندھن، لینڈنگ کی سہولت یا ٹکٹوں کی فروخت سمیت دیگر خدمات فراہم کریں گے، انہیں امریکی ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام سے خارج کیا جا سکتا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے ایران کے حوالے سے اختیار کیے جانے والے اقدامات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے بقول ایرانی پابندیوں پر عمل درآمد کے معاملے پر چینی مالیاتی حکام اور چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ کے ساتھ مثبت رابطے جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.