سندھ صرف صوبہ نہیں بلکہ ایک تاریخی خطہ ہے، تقسیم قبول نہیں: نصرت لاشاری

45

ورجینیا (رپورٹ: سندھ ریکا) امریکا میں مقیم سندھ سے تعلق رکھنے والی دانشور اور مصنفہ نصرت لاشاری نے کہا ہے کہ سندھ صدیوں کی تاریخ اور ثقافت کا نام ہے، اس کی وحدت پر کسی بھی قسم کا وار ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سندھ کی نامور صحافی (ف، م لاشاری) فقیر محمد لاشاری کی صاحبزادی نصرت لاشاری نے سندھ کی تقسیم کی سازش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا ہر شہر اپنی الگ شناخت اور حیثیت رکھتا ہے۔ سندھ محض ایک صوبہ نہیں بلکہ ایک تاریخی خطہ ہے، جس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ تاریخ اور دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں شامل اس خطے کی تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے مترادف ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک مقیم کوئی بھی باوقار سندھی قبول نہیں کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.