فنکار معاشرے کا اثاثہ ہیں، اداکار حیدر قادری پر حملے کی سانا کی شدید مذمت

49

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) سندھ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (SANA) کی ایگزیکٹو کونسل نے سندھ کے نامور اداکار و فنکار حیدر قادری پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور فنکار کو انصاف فراہم کیا جائے۔

سانا کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ فنکار، ادیب اور دانشور معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کسی بھی فنکار پر حملہ محض ایک فرد کے خلاف تشدد نہیں بلکہ سندھ کی ثقافتی اور فنی آزادی پر بھی حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.