تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں لڑائی رکوانے کے لیے بات کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

384

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان لڑائی پر تشویش ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی لڑائی رکوانے کے لیے آج فریقین سے فون پر بات کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ سیز فائر معاہدہ ٹوٹنے کے بعد دونوں ممالک کی متنازع سرحد پر لڑائی شدت اختیار کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں جس میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تھائی فوج کے  مطابق کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.