بلاگ- سندھ ریکا
کراچی سے آئے ڈاکٹر امتیاز بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ، سندھ کے فکری، ادبی اور سماجی مسائل پر گفتگو، بارش اور لذیذ کھانوں نے محفل کو یادگار بنا دیا۔
مشتاق راجپر کی جانب سے کراچی سے آئے مہمان ڈاکٹر امتیاز بھٹی کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں فیاض نائچ، حفیظ چاچڑ، نیاز شر اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ مشتاق راجپر، فیاض نائچ اور حفیظ چاچڑ کی محفلیں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی علمی اور فکری نشست میں تبدیل ہوگئیں، جہاں سندھ سے محبت، اس کے مسائل، سماجی صورتحال اور مستقبل کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ ہوتا رہا۔
نشست کے دوران فیاض نائچ اپنے مخصوص علمی انداز میں گفتگو کو آگے بڑھاتے رہے، جبکہ مشتاق راجپر نے اپنی رائے کے اظہار میں عاجزی اور انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوستوں کے خیالات کو اہمیت دی۔ اس موقع پر نامور دانشور رسول بخش پلیجو کی فکر اور علمی انداز کو بھی یاد کیا گیا۔ نیاز شر اور حفیظ چاچڑ کے خوشگوار قہقہوں نے محفل میں خوشی اور بے تکلفی کے رنگ بھر دیے، جبکہ مختلف موضوعات پر سنجیدہ بحث کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
محفل کے دوران باہر ہونے والی بارش اور دسترخوان پر ماشااللہ بھابھی کے ہاتھوں سے تیار کردہ لذیذ کھانوں نے اس نشست کی رونق کو دوبالا کردیا۔ علمی گفتگو، دوستوں کی بے تکلفی، بارش اور بہترین میزبانی سے بھرپور یہ شام نہ صرف یادگار بن گئی بلکہ دوستی، فکری ہم آہنگی اور سندھ سے محبت کے مشترکہ احساس کی خوبصورت عکاس بھی رہی۔
مشتاق راجپر اور ماشااللہ بھابھی کی شاندار میزبانی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ایسی محفلیں ہی دوستی کے ساتھ ساتھ علم، ادب اور شعور کی روایت کو زندہ رکھتی ہیں۔