کراچی (19 اکتوبر 2026) حکومت سندھ نے محکمہ اطلاعات کے سینئر افسر محمد یوسف کابورو کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) سندھ کا اضافی چارج تفویض کر دیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن، محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے مطابق محمد یوسف کابورو اس وقت ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ (بی ایس-19) کے عہدے پر تعینات ہیں۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یوسف کابورو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (بی ایس-20) کی اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔