ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی بہتری، منظوری کی شرح 35 فیصد تک پہنچ گئی

53

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی منظوری کی شرح میں معمولی بہتری سامنے آئی ہے۔ تازہ Reuters/Ipsos سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن امریکیوں کی شرح 33 فیصد سے بڑھ کر 35 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کی مقبولیت حالیہ سروے میں 33 فیصد کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔ نئے سروے میں مجموعی طور پر 35 فیصد امریکیوں نے صدر کی کارکردگی کی حمایت کی۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے بھی سروے میں رائے سامنے آئی۔ 44 فیصد جواب دہندگان نے ڈیموکریٹک پارٹی جبکہ 37 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی ترجیح ظاہر کی۔

سروے میں صدر ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ 5 ہزار ڈالر کے ’’ڈویڈنڈ‘‘ پر بھی امریکی عوام کی رائے لی گئی۔ نتائج کے مطابق 63 فیصد امریکی اس تجویز سے متفق نہیں، جن میں ریپبلکن ووٹرز کی ایک قابلِ ذکر تعداد بھی شامل ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ریپبلکن پارٹی کی وسط مدتی کنونشن میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر ریپبلکنز نومبر کے انتخابات میں کانگریس کا کنٹرول برقرار رکھتے ہیں تو امریکی بالغ شہریوں کو 5 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ اس تجویز کو ’’ڈویڈنڈ‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق اس منصوبے پر مالی اخراجات اور اس کے لیے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جبکہ بعض ریپبلکن رہنماؤں نے بھی اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.