نیویارک (رپورٹ: سندھ ریکا) سندھ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (سانا) نیویارک چیپٹر کے انتخابات میں کاشف جلبانی کوآرڈینیٹر، رمضان چانڈیو جنرل سیکریٹری اور حمید چانڈیو فنانس سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
چیپٹر کے الیکشن کمشنر شہادت علی ملاح کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیویارک چیپٹر کے انتخابات کے لیے مقررہ وقت تک صرف تین نامزدگی فارم موصول ہوئے، جنہیں جانچ پڑتال کے بعد منظور کرلیا گیا۔ تینوں عہدوں کے لیے کسی دوسرے امیدوار کی جانب سے نامزدگی جمع نہ کرائے جانے کے باعث الیکشن کمیشن نے تینوں امیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا۔