سانا سندھی کمیونٹی ہیوسٹن چیپٹر کے انتخابات دسمبر میں ہوں گے، نصرت لاشاری سیکریٹری کی امیدوار

ھیوسٹن (رپورٹ: سندھ ریکا) سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا (سانا) کی سندھی کمیونٹی ہیوسٹن چیپٹر کے انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، جس کے لیے امیدواروں نے اپنے نامزدگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔ نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر تھی۔

چیپٹر کے سیکریٹری کے عہدے کے لیے نصرت لاشاری، کوآرڈینیٹر کے لیے سعید شیخ اور خزانچی کے لیے عماد عرساڻي نے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں، جبکہ ان کے مقابلے میں پارس سید، صدام کورائی اور عقیل پنہور بھی امیدوار ہیں۔

سانا ہیوسٹن چیپٹر کے انتخابات یکم سے 15 دسمبر تک منعقد ہوں گے، جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان اسی رات گئے کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment