آئیسکو کی نجکاری، 10 سرمایہ کار اور کاروباری گروپس میدان میں آگئے

43

ترکی کی 3 توانائی کمپنیوں سمیت متعدد گروپس نے 51 سے 100 فیصد شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کردی

اسلام آباد: اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی نجکاری کے عمل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کردی، مجموعی طور پر 10 سرمایہ کاروں اور کاروباری گروپس نے اظہارِ دلچسپی جمع کرایا ہے۔

نجکاری کمیشن کے ترجمان کے مطابق مختلف سرمایہ کاروں نے آئیسکو کے 51 سے 100 فیصد تک شیئرز حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ترکی کی 3 توانائی کمپنیوں نے بھی آئیسکو کی نجکاری کے عمل میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی، جبکہ پاکستان کے متعدد کاروباری گروپس نے بھی اظہارِ دلچسپی جمع کرایا ہے۔

نجکاری مشیر کا اہم بیان

مشیر نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والا ردِعمل پاکستان کے بجلی کی تقسیم کے شعبے میں موجود کاروباری امکانات پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

آئیسکو کی نجکاری کے لیے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد آئندہ مرحلے میں نجکاری کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کی کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.