امریکا میں مقیم سندھی صحافی ضیاء قریشی کی سالگرہ کی تقریب

69

ورجینیا (رپورٹ: سندھ ریکا) امریکا میں مقیم سندھی صحافی اور سندھ ریکا کے ایڈیٹر ضیاء قریشی کی سالگرہ کی تقریب ورجینیا میں جی ایم سید اوطاق میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، صحافیوں اور دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں شعیب بھٹو، مہتاب کھاوڑ، فاروق سومرو، مسٹر لو، اشفاق بھٹو، فیض بلیڈی، میر کریو، ایم بی ببر، آصف بلوچ، جبار مری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضیاء قریشی نے دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

شرکاء نے ضیاء قریشی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے انہیں تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب کے دوران سندھی صحافت اور سندھی کمیونٹی کے لیے ضیاء قریشی کی خدمات کو سراہا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.